لاہورمیں کاروائی ہوتو درست،کراچی میں ہوتوغلط،مرتضیٰ وہاب برس پڑے

0
63
murtaza wahab

لاہورمیں کاروائی ہوتو درست،کراچی میں ہوتوغلط،مرتضیٰ وہاب برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کڈنی ہل سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا لاہورمیں کارروائی ہوتو درست،کراچی میں ہوتوغلط

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں زمین ڈیکلیئرنہیں کی ،کارروائی کسی ایک فرد کے خلاف نہیں کی گئی،یہ مان لیں کہ یہ زمین ان کی ہےتوہم الیکش کمیشن سے رجوع کریں گے،پولٹری مقاصد کیلئے زمین دی گئی جس کی لیزختم کردی گئی،2015سے اس زمین کی لیزختم ہوچکی ہے ،عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ دونہیں ایک پاکستان،

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن 30سالہ منسوخ زمینوں پر کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا۔آپریشن میں200 سے زائدغیرقانونی فارم ہاؤس گرائے جارہےہیں ، فارم ہاؤس سیاسی ،مذہبی رہنماؤں،پولیس افسران کی ملکیت ہیں، 11دسمبر2018کو سندھ کی تمام 30سالہ زمینوں کومنسوخ کیا گیا تھا ، 30سالہ زمین زرعی، ڈیری،کیٹل،پولٹری فارمنگ کے لیے لیز پر دی گئی تھی۔

سرکاری زمینوں پر غیرقانونی طور پر کمرشل کام کرکے خرید و فروخت کی گئی۔ڈی سی ملیر نے تمام متعلقہ محکموں سندھ رینجرز، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر ، کمانڈر رینجرز 62 اور 42 ونگ ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سمیت دیگر محکموں کو خط لکھا تھا۔

اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک 500 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ، واگزار زمین کی مالیت اربوں روپے ہے ، آپریشن کے دوران پولیس اور دیگر محکموں کے سیکڑوں اہلکار موجود ہے۔اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ، ایس ایم بی کا کہناہے کہ کسی بھی شخص کو قبضےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ملیرمیں حلیم عادل شیخ اورکزن کے فارم ہاوَس پرایس بی سی اے نے کارروائی کی ہے ,پرہائی وےپرحلیم عادل شیخ کےفارم ہاوَس کوگرانےکیلئےمشینری اورعملہ پہنچ گیا ،ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اےاورپولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہاہے ،ملیرمیں انسدادتجاوزات ٹیم نےفارم ہاوَس گرانا شروع کردیا ،ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ 30 سال سے بنے 200 سے زائد فارم ہاوَسز مسمار کیے جائیں گے،ایس ایس پی لطیف صدیقی کافارم ہاوَس بھی گرا دیا گیا

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے کزن طارق قریشی کے گڈاپ میں فارم ہاوَسزکو گرایا جا رہا ہے ،ملیرمیں میرے بھائی کے فارم ہاوَس کوگرانے کیلئے مشینری بھیجی گئی ہے، تمام زمینوں کےکاغذات موجود ہیں،اسٹے آرڈرکے باوجودکارروائیاں کی جارہی ہیں ،بلاول بھٹوکے کہنے پروزیراعلیٰ سندھ انتقامی کارروائیاں کروارہے ہیں،ایک ایک کاغذ موجود ہے،قانونی زمینوں پرکارروائیاں کی جارہی ہیں ،بلاول بھٹوکے کہنے پروزیراعلیٰ سندھ انتقامی کارروائیاں کروا رہے ہیں،ملیر میں میرےبھائی کا فارم ہاؤس بھی گرانے کیلیےمشینری بھیجی گئی ہے،

Leave a reply