لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کئے جانے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے،لاہور کے علاقے گڑھی شاہو پولیس نے رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، خاتون کو ہراساں کرنے کے حوالے سے فوٹیج سامنے آئی ہے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ سب انسپکٹر زبیر احمد سندھو کی مدعیت میں درج کیا ہے ،ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنے کمسن بچے کے ساتھ چنگ چی رکشہ پر سوار ہوکر جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل FDX:558 پر سوار ملزم نے خاتون کو ہراساں کیا اور اسے اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی۔
ویڈیو سامنے آنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں موٹرسائیکل نمبر سے ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔ خواتین کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں
واضح رہے کہ 14 اگست کے رواز کے واقعے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہوئی تھی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اسی دوران اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکتی ہے-ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعہ کا مقدمہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا تھا کہ سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے ،اس ضمن میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں خواتین سے گزارش ہے اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی