لاہور میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک ، ایک پولیس اہلکار شہید

crime

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے

واقعہ باغبانپورہ کے علاقے میں پیش آیا،پولیس اہلکار علاقے میں گشت پر مامور تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمران شہید ہو گئے،ان کو پیٹ میں گولی لگی، جبکہ اہلکار دلدار کو گولی لگی اور زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر موقع پر ہلاک ہو گئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل اور پستول برآمد کیا،زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر، سینئرافسران اور اہلکاران نے نماز جنازہ ادا کی۔ تھانہ باغبانپورہ میں تعینات کانسٹیبل عمران حیدر نے فرض کی ادائیگی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔سی سی پی او لاہور نے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر کانسٹیبل عمران حیدر کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شہید کانسٹیبل عمران حیدرکا تعلق اعوان ڈھائے والا، باٹا پورسے ہے،شہید کے پسماندگان میں اہلیہ اورآٹھ بچے شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل عمران حیدرکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کی فرض شناسی کو سراہا۔انہوں نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل دلدار حسین کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کانسٹیبل عمران حیدرنے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے،شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے دلیر جوانوں پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عمران حیدر نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عمران حیدر لاہور پولیس کا قیمتی سرمایہ اور بہادری کی اعلیٰ مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عمران حیدرکے اہل ِ خانہ کی فلاح و بہبودمحکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے، محکمہ پولیس شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زندگی کے کسی موڑ پر عمران حیدر کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

Comments are closed.