لاہور میں صحافی کے ساتھ دن دہاڑے ڈکیتی کی وارادت، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور بزنس ریکارڈر کے سینئر صحافی شعیب سلیم سے ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق آج پیر کی صبح بارہ بجے کے قریب صحافی شعیب سلیم لاہور پریس کلب سے اپنے گھر رحمن سٹی جارہے تھے،سگیاں پل کے قریب دو ڈاکوﺅ ںنے ان سے گن پوائنٹ پر ہنڈا ماڈل دو ہزار اٹھارہ ،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،ون فائیو پر کال کرنے کے چالیس منٹ بعد ڈولفن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے،
لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت
پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد واپس چلے گئے تاہم صحافی کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی لیکن تا حال پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ کانوٹس لیکر اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے۔