لاہور میں شدید گرمی،تعلیمی اداروں میں ٹھنڈاپانی نہ ملنے پر طالبات پریشان

hot sunny day

پنجاب کے کئی شہروں میں آج بارش ہوئی تو کئی علاقوں میں شدیدترین گرمی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بچوں کے لیے سکول جانا اور واپس آنا بھی مشکل ہے،کئی تعلیمی اداروں میں پینے کا پانی کا انتظام بھی نہیں ہے ،لاہور کے علاقے راجگڑھ کے سکول اقرا روضۃ الاطفال گرلز ہائی سکول میں پانی کے کولر تو لگے لیکن گرم پانی ہے، ٹھنڈا پانی سکول میں میسر نہیں، سکول میں لگے پنکھے چلانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، ساٹھ طالبات کی کلاس میں صرف دو پنکھے چلانے کی اجازت دی جاتی ہے،اگر زیادہ پنکھے چلائےجائیں تو چوکیدار آ کر بند کر دیتے ہیں، طالبات کا کہنا ہے کہ ایک طرف شدید گرمی اور دوسری جانب ٹھنڈے پانی کا سکول میں انتظام نہیں ہم گھروں سے ایک بوتل ہی لا سکتے ہیں جو دو پیریڈ میں ہی ختم ہو جاتی ہے، سکول میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کروایا جائے اور پنکھے چلانے کی بھی اجازت دی جائے،

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہو گیا ہے،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بارش کے حوالے سے افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے،شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے،آزاد کشمیر میں میر پور، دھیر کوٹ اور سماہنی جبکہ کے پی کے میں مانسہرہ میں بھی بارش ہو رہی ہے،چمن، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے

نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

Comments are closed.