لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

0
36

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

باغی ٹی وی :نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی لاہور میں دھماکے کی مذمت ہے . لاہور میں یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے امن وامان کی بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے،

اہم قومی مسائل کو پس پشت ڈالنے سے کام نہیں چلے گا ،سرد مہری اور معاملات ٹالنے کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے .

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار سمیت 24 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ جوہر ٹاون میں واقع احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ کئی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گھر بھی شدید متاثر ہوا ہے

Leave a reply