انسداددہشت گردی عدالت لاہور ،جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کا مقدمہ ،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں اسلم اقبال ،زبیر نیازی ،حسان نیازی سمیت چھ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
انشداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل کیس نے سماعت کی،اسد عمر،فرخ حبیب،یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،حسان نیازی،زبیر نیازی اور دیگر عدالت میں موجود تھے ،پی ٹی آئی رہنماوں کی حاضری مکمل کی گئی ،جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور کمرہ عدالت میں موجود تھے، تفتیشی افسر نے کہا کہ 8 لوگوں نے تفشیش جوائن کر لی مراد سعید رہ گئے ہیں ، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ انجارچ سیکٹرنے یہ ایف آئی ار درج کروائی 7ATA کے تحت، ٹریفک آفیسر نے سب کو انفارم کیا 36 کھنٹوں تک ایف آئی درج نہیں ،اس ایف آئی ار میں 72 لوگ پکڑ لئے ، 72 کارکنان ڈسچارچ ہوگئے ،موقع پر کوئی بندہ موجود نہیں خود انکی تفشیش کہ رہی ہے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر مفروضوں پر درج کی گئی ہے،ہم سیاسی پارٹی کے کارکن اور لیڈر ہیں،ایف آئی آر بالکل خاموش ہے کہ جرم کہاں،کس نے کب کیا سیاسی احتجاج کا سب کو حق ہے مگر ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگ سکتی،شفاف تحقیقات سب کا بنیادی حق ہے،آپ کے سامنے سابق وفاقی وزراء ممبر اسمبلی اور معزز شہریوں کی ضمانت کی درخواست زیر سماعت ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھوس شواہد کا ہونا ضروری ہے،شہریوں کی آزادی کا تحفظ کرنا عدالت کا فرض ہے
سلمان صفدر وکیل اسد عمر نے عدالت میں کہا کہ اسد عمر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں،تمام مقدمات میں پولیس ہی مدعی اور تفتیشی ہے،ابھی کیس کوئی بنا ہی نہیں جس کا جواب دیں،جو مقدمات بنائے ان کی زندگی چار پانچ روز سے زیادہ کی نہیں ہے،پولیس بھی مجبور ہے،تمام دفعات حکومت نے آزما لیے مگر کام نہیں بن رہا،ایس ایس پی عمران کشور سربراہ جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی نے عدالت میں کہا کہ اسد عمر نے تحقیقات میں شامل ہو گئے ہیں،پیمرا کو ویڈیوز کے لیے درخواست کی ہے،سی ٹی ڈی سے سوشل میڈیا کی تفصیلات اکھٹی کر رہے ہیں، وکیل ملزمان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بتایا گیا کہ درج دس مقدمات میں انسداد دہشتگردی دفعات نہیں بنتی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یہ بیان ہائیکورٹ میں دیا،
عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دہشت گردی کے مقدمہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے ہیں، نہ کوئی دیکھنے والا ہے، کوئی وٹنس نہیں یہ سارا جو دباو پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ جو ہمارا آئینی مطالبہ ہے الیکشن کا اس سے پیچھے ہٹانے کی کوشش ہے،جو لوگ کہتے تھے کہ اگر ایک دن الیکشن نہ ہوا تو پتہ نہیں کیا ہو جائے گا، انکے سامنے یہ چیز رکھی گئی کہ الیکشن اگلے مالی سال میں ہو گا اور ایک ہی دن ہو گا یہ وہ بھی ماننے کو تیار نہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے،یہ قانون کیا آئین توڑنے کوبھی تیار ہیں، دیکھتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ کیا آتا ہے، عجیب سیاسی اور جمہوری لیڈر ہیں جو اپنی قوم سے ڈرتے ہیں، کل اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح ہدایت دیں کہ ہمارا آئینی حق ہے ہمیں ریلی کی اجازت دی جائے آج صبح ڈی سی نے اجازت معطل کر دی،طاقت کا زور ہے،یہ خود بھی ڈوبیں گے ساتھ ملک کو بھی لے کر ڈوب رہے ہیں،اب انکے اپنے اندر بھی دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں،آج عمران خان کی کال پر پورے پاکستان میں بشمول لاہور کے لوگ نکلیں گے، اسد عمر ،ایک پرامن طریقے سے اپنا پیغام پہنچائیں گے،پاکستان کے عوام اپنے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان زمان پارک سے خود ریلی لیڈ کریں گے، بلاول انڈیا سے سوائے ذلت کمانے کے اور کیا لے کر آیا ہے،بغیر بھارت کے کوئی ہاتھ بڑھائے یہ وہاں پہنچ گئے، وہاں پہنچ کر بھی بھارت نے ہاتھ نہیں بڑھایا یہ نمستے کر کے آ گئے،یہ صرف بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا چاہ رہے ہیں کہ دیکھیں ہم کتنے تابعدار ہیں،سپریم کورٹ نے اب تک جتنے فیصلے دیئے سب آئینی دیئے،ہم نے پہلے بھی کسی جج پر ذاتی حملہ نہیں کیا،یہ جو بائیس کروڑ سے زیادہ عوام کا ملک ہے یہ آئین کے بغیر نہیں چلے گا،پاکستان جیسے ملک میں جب آئین نہ ہو تو وہی ہو گا جو ابھی ہو رہا ہے،
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سلطنت جاتی امرا کا آئین نافذ کر دیا جائے، جہاں جسٹس تارڑ مرحوم جیسے جج ہوں اور یہ اپنی مرضی کے فیصلے لے سکیں،شہباز شریف کی حالت یہ ہے کہ یہ ایسی شہباز سپیڈ ہے کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی بارہ فیصد تھی آج ساڑھے اڑتالیس فیصد پہنچ گئی ہے، بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں،یہ اپنی کیٹ واک کے لیے بھارت گئے،یہ ساری ذمہ داری پی ڈی ایم کی حکومت کی ہے،پاکستان کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں، کیا بند کمروں میں چند لوگ فیصلہ کریں گے،آپ نے ایف آئی آرز کاٹ لیں قتل کی دفعات لگا دیں صحافیوں کو زندانوں میں ڈال دیا، ان سب چیزوں کے باوجود قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ
عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں