کمشنر لاہورکا پٹرول پمپس این او سی ز کے اجراء میں تاخیر پر اظہار برہمی

0
37
PetrolPump

کمشنر لاہور کاپٹرول پمپس این او سی ز کے اجراء میں تاخیر پر اظہار برہمی
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب،قصور ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی،سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری،چیف میٹروپولیٹین آفیسر پلاننگ امین مغل،ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عمران علی،چیف ٹاون پلاننگ ایل ڈی اے شکیل منہاس بھی موجود تھے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پٹرول پمپس این او سی ز کے اجراء میں تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کا روبار کے فروغ کیلئے این او سی ز کی غیر ضرری تاخیر پر افسران معطل کیے جائیں گے۔ایم سی ایل،ایل ڈی اے،ضلعی انتظامیہ لاہور کا مشترکہ ورکنگ فورم این او سیز کو فوری فائنل کرے۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن لاہور کے پاس اس بارے کوئی زیر التوا این او سی نہیں ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ24 این او سی جاری ہوچکے ہیں۔کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ایل ڈی اے کے پاس زیر التوا کیس کے حل کیلئے 5روز کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔انہوں نے پابند کیا کہ تمام ڈی سیز نوٹ کریں اور مثبت اپروچ لیں۔این او سی ز درخواست گزارگان کو خودآگاہی دیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے پٹرول پمپس کے این او سی جاری کریں یا مسترد کریں جبکہ تاخیرزیرو ٹالرنس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو این او سی ز جاری کرنا مجموعی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان اور نگران وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی احکامات کے تحت ضلع شیخوپورہ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی سربراہی میں اس خصوصی مہم کے دوران پانچوں تحصیلوں میں غیر قانونی طور پر گندم دوسرے اضلاع اور صوبوں کو سمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے والے 206 ٹرکوں کو موٹرویز اور دیگر شاہرات سے قبضہ میں لیکر ایک لاکھ 43 ہزار گندم کے بیگ سرکاری گوداموں میں منتقل کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لا ریب اسلم نے تحصیل شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ خوراک اور پولیس کے ہمراہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 50 ہزار بیگ گندم برآمد کرکے سات ملزمان کوحراست میں لے کرا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے اور گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں گندم کی خریداری کے ہدف کا 83فیصد مکمل کرلیا گیا ہے باقی ہدف بھی بہت جلد مکمل کرلیا جاے گا۔ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی.

ضلعی انتظامیہ قصورنے گندم سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘698من گندم کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور گندم سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ قصور کی مختص کردہ ٹیموں نے بہادر پورہ،نور پور، و دیگر چیک پوسٹوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے 698من گندم کی دوسرے اضلاع میں سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر گندم کو بحق سرکار ضبط کر لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر پرائیویٹ گوداموں،رائس ملز، گھروں سمیت کمیشن شاپس پر چھاپے مارے جارہے ہیں اورگندم کوسرکاری گوداموں میں شفٹ کیاجارہاہے، گندم کی ذخیرہ اندوزی اوردوسرے اضلا ع میں منتقل کرنا سنگین جرم ہے ضلع بھر کے آوٹ پوائنٹس پر گندم کی منتقلی روکنے کے لیے ناکہ جات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگندم خریداری مہم اور پٹرول پمپس کے این او سی کے اجرائکا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ مزمل الیاس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اے ڈی سی آر ننکانہ مزمل الیاس نے اس موقع پر ضلع بھر میں جاری گندم خریداری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 160ٹرکوں /ٹرالیوں ،گوداموں،رائس ملز،کمیشن شاپس اور گھروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ابتک 01لاکھ 18ہزار سے زائدگندم کے تھیلے برآمد کرکے سرکاری گوداموں میں شفٹ کیے گئے ہیں

۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کی زیر صدارت پٹرول پمپس کے این او سی کے اجرائکے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر08 کیسوں کی سماعت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے زیر التوا درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 06پٹرول پمپس کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے کہاکہ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر پٹرول پمپس اور رائس ملز کیلئے برق رفتاری اور شفافیت سے این او سی کا اجرا جاری ہے، اب پٹرول پمپس اور رائس ملز کے لے این او سی کے حصول کے لیے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضروت نہیں ہے، عوام الناس کو قلیل مدت میں این او سی کا اجرائیقینی بنایا جا رہا ہے، تمام زیر التوا درخواستوں پر عمل برق رفتاری سے یقینی بنایا جا رہا ہے

11 سالا گھریلو ملازمہ قتل، بچی پر اتنا تشدد کیا گیا کہ جان نکل گئی

اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

فراڈ ہی فراڈ ، فراڈ سے بچنے کے لیے یہ ویڈیو لازمی دیکھ لیں

Leave a reply