لاہور: گرین ٹاؤن لاہور پولیس نے گجرات شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کی طرف آنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے-
باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ قربان لائن سکول کے باہر سے پی ٹی آئی کارکن کو حراست میں لے لیا تحریک انصاف کا ورکر امن امان کی صورتحال کو خراب کر رہا تھا تحریک انصان نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ورکر کو علیم خان کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے-
دوسری جانب پی پی 168، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں ہنگامہ،پولنگ کا عمل رک گیا لاہور،پولیس نےپی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی بند کروادی ،دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو اپنے اپنے کیمپوں میں بھیج دیاگیا-
پولنگ اسٹیشن50،51،53،59اور60 پر پولیس نفری طلب کر لی گئی ایمرجنسی صورتحال میں تعیناتی کیلئے دوسرے اضلاع سے بھی نفری بلائی جاسکتی ہے ولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پی پی 7،رینجرز کے دستے کلر سیداں کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے-
Green town Lahore police has apprehended 13 people with Gujrat ID card coming toward polling stations. FIR is being registered against them. Lahore Police is doing its job very actively. pic.twitter.com/JoBnxxx7eu
— Naveed Elahi (@Aaibak) July 17, 2022
ذرائع کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے لاہور میں ٹرن آؤٹ 7 سے 8 % ہے۔ پنجاب کے دیگر حلقوں میں بھی اب تک ٹرن آؤٹ کم ہے-
Green town Lahore police has apprehended 13 people with Gujrat ID card coming toward polling stations. FIR is being registered against them. Lahore Police is doing its job very actively. pic.twitter.com/JoBnxxx7eu
— Naveed Elahi (@Aaibak) July 17, 2022
سوشل میڈیا صارف کے مطابق گرین ٹاؤن لاہور پولیس نے گجرات شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کی طرف آنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس اپنا کام بھرپور طریقے سے کر رہی ہے لاہور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیا ہے۔ قبل از وقت گشت کا اچھا اثر ہو رہا ہے۔
Lahore police has developed close liaison with Rangers to cope with any untoward situation. Preemptive patrolling is having good effect. pic.twitter.com/9fJTxIQo1D
— Naveed Elahi (@Aaibak) July 17, 2022
Polling process has been stopped at PP 170 Rakh Chandrae. Candidates Ch.Amin of PML N and and Zaheer Abbas, PTI are present at the spot.
— Naveed Elahi (@Aaibak) July 17, 2022
پی پی 170 رکھ چندرائے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری امین اور پی ٹی آئی کے ظہیر عباس موقع پر موجود ہیں۔
Turn out is picking up. Most of the polling stations showing about 20% turn out.
— Naveed Elahi (@Aaibak) July 17, 2022
ٹرن آؤٹ اب بڑھ رہا ہے زیادہ تر پولنگ سٹیشنوں پر تقریباً 20 فیصد ٹرن آوٹ ہوا۔
دوسری جانب فیصل آباد ، پی پی 97 ، پولنگ اسٹیشن 72چک 106میں ہنگامہ آرائی ،جھگڑا پولنگ ایجنٹ کے منع کرنے پر ہوا پولیس اہلکاروں اور پولنگ ایجنٹس کی باہر جانے پر تکرار ہوئی
ڈیرہ غازی خان،خواتین کی بڑی تعداد پولنگ میں حصہ لے رہی ہیں بارش کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے-
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ 2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
لاہور کے حلقے پی پی 167 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے حلقہ پی پی 167 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز پہنچ گئے مگر پولنگ کا عمل وقت پر شروع نہ ہو سکا مذکورہ حلقے میں پولنگ کے عملے کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ بروقت شروع نہیں کروائی جا سکی۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹ کو فارم46 کی کاپی بھی حاصل کر کے اس کی وصولی کی رسید دینی چاہیے،پولنگ ایجنٹ کو پریذائیڈنگ افسر سے لازمی فارم 45 حاصل کرنی چاہیے، پولنگ ایجنٹ کے پاس اختیار نامہ اور اصل قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے-
ادھر راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 کلر سیداں میں وقت پر پولنگ کا آغاز نہ ہو سکاکلر سیداں شہر کے مذکورہ حلقے میں ووٹرز پہنچنا شروع ہو گئے، پولنگ آفیسرز بھی موجود تھے تاہم پولنگ ایجنٹ کے نہ پہنچنے کے سبب پولنگ میں تاخیر ہوئی۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا 175 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے،مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔
جلیل شرقپوری نے اسمبلی سے استعفی دے دیا
20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں میں 175 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے پنجاب اسمبلی کے لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 7، خوشاب میں پی پی 83، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4 ، پی پی 140 شیخوپورہ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اس کے علاوہ لاہور کے حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 170 پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں ون اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ 5، پی پی 273 مظفر گڑھ 6، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں بھی ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا ہے۔
پی پی 158 میں ن لیگ کے رانا احسن شرافت اور پی ٹی آئی کے اکرم عثمان درمیان مقابلہ ہے، پی پی 167 میں ن لیگ کے نذیر چوہان پی ٹی آئی کے شبیر گجر کے مدِ مقابل ہیں، پی پی 168 میں ن لیگ کے اسد کھوکھر کا پی ٹی آئی کے نواز اعوان سے ٹاکرا ہے، پی پی 170 میں ن لیگ کے امین ذوالقرنین پی ٹی آئی کے ظہیر کھوکھر سے مقابلہ ہے۔
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات: آج کانٹے دار مقابلے ہوں گے
ملتان میں پی ٹی آئی کے زین قریشی اور مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم آمنے سامنے ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی اپنا پورا وزن مسلم لیگ ن کے پلڑے میں ڈال دیا، کہوٹہ، بھکر، خوشاب، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان اور ساہیوال میں بھی ٹکر کے مقابلے متوقع ہیں۔
الیکشن کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کی حیثیت سے ڈیوٹی دیں گے۔
وزارت داخلہ میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے امن و امان مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سیل ناخوشگوار واقعے پر فوری ریسپانس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے ایک ہزار 197 اور سی کیٹیگری کے ایک ہزار 258 اسٹیشنز شامل ہیں اور سیاسی جماعتوں کے ایک ہزار سے زائد کارکن و امیدواران سے شورٹی بانڈز لیے گئے ہیں۔
خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور فورس کے اضافی دستے اسٹینڈ بائی ہیں۔ پر امن انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مکمل شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور مخالفین کے کیمپ اکھاڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہو گا اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور مانیٹرنگ آفیسرز پرتشدد واقعات کا نوٹس لیں، قانون کے تحت فوری بلا امتیاز سخت کارروائی ہوگی، قانون کی خلاف ورزی اور پر تشدد واقعات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی،اپنا ووٹ اپنی پسند کے امیدواروں کے حق میں ضرور استعمال کریں-
چیف ایکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں پر ضروری ہو وہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کریں،کہیں الیکشن کمیشن مجاز اتھارٹی ہے تو کیس کو فوری طور پر الیکشن کمیشن بھجوایا جائے-
لودھراں میں پی پی 228 میں آزاد امیدوار پیر رفیع الدین شاہ نے ووٹ کاسٹ کردیا،پیر رفیع الدین شاہ نے مہر آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا-
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور نذر عباس نے کہا کہ ایف سی کے 3 سو جوان لاہور پولیس کے ڈسپوزل پر ہیں، ووٹرز بلا خوف اور بلا تعطل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،کسی قسم کا اسلحہ اور موبائل فون پولنگ اسٹیشنز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں-
پی پی83،ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز ملہی نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ،،ڈی پی او ڈاکٹراسداعجازملہی نے سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا، 3ہزار سے زائد پولیس افسر اور جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ راولپنڈی،حلقہ پی پی 7 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 پر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ہے-