پلازے میں آتش زدگی ریسکیو 1122 آگ بجھانے میں ‌مصروف

0
30

لاہور پلازےمیں آگ بڑھک اٹھی ریسکیو 1122 آگ بجھانے میں ‌مصروف

باغی ٹی وی لاہور کے علاقے گلبر گ میں واقع پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ بجھانے والی گاڑیاں 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں۔

پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال ہوتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا

Leave a reply