fbpx

لاہور پولیس کا پتنگ بازی ایکٹ کے خلاف کاروائی۔

لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کے پتنگیں بنانے، بیچنے اور اُڑانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال ابتک 1545 پتنگ باز گرفتار کئے گئے اور 1497مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے34ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 965 چرخیاں، 879 پنی ڈور اور 348گچھی ڈوربھی برآمد کی گئیں۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 296، کینٹ393 اور سول لائنز ڈویژن پولیس نے 165 مقدمات درج کئے ہیں۔ صدر ڈویژن پولیس نے 205، اقبال ٹاؤن پولیس نے 165اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 273 مقدمات درج کئے ہیں۔ پتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ ساجد کیانی نے بتایا کے پتنگ بازی خونی کھیل ہے اور اسکی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے۔ والدین بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں اور اپنی چھتوں کو خونی کھیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.