لاہور پولیس ان ایکشن،کتنے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے؟ رپورٹ جاری

0
22

لاہور پولیس ان ایکشن،کتنے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے؟ رپورٹ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے،سٹی ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری، بوگس چیک ،فراڈ ، دھوکہ دہی ، خیانت مجرمانہ اور دیگر جرائم میں ملوث 13مفرور اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا ہے.

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق مستی گیٹ ، لوئر مال ، نیو انارکلی ، شاہدرہ ، شاہدرہ ٹاؤن ، راوی روڈ ، بھاٹی گیٹ ، شاد باغ ، مصری شاہ اور اسلام پورہ پولیس نے کاروائی کی اور اشتہاریوں کو گرفتار کیا،مستی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری عظیم کو گرفتار کیا، مفرور اشتہاری خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔لوئر مال پولیس نے کاروئی کے دوران مفرور اشتہاری یعقوب کو گرفتار کیا ، مفرور اشتہاری بوگس چیک کے مقدمہ میں لاری اڈہ پولیس کو مطلوب تھا ۔۔

نیو انارکلی پولیس نے کارائی کرتے 3 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری نبیل ، راشد اور لیاقت خیانت مجرمانہ اور بوگس چیک کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے 2/ دو مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری عبدالحمید اور مدنی راوی روڈ اور شاہدرہ پولیس کو مطلوب تھے ۔

موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاورائی کرتے عبدالرحیم اشتہاری کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا ۔راوی روڈ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری حاجی محمد کو گرفتار کیا ،مفرور اشتہاری ایک سال سے راوی روڈ پولیس کو مطلوب تھا ۔شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے مفرور اشتہاری عثمان کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا ۔مفرور اشتہاری  بوگس چیک کے مقدمہ میں شاد باغ انویسٹی گیشن ونگ کو مطلوب تھا ۔

کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

مصری شاہ پولیس نے کاروئی کرتے مفرور اشتہاری جمیل کو گرفتار کیا ۔مفرور اشتہاری بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔اسلام پورہ پولیس نے کاورائی کرتے مفرور اشتہاری رفاقت کو گرفتار کر کے شیخوپورہ پولیس کے حؤالے کیا ۔مفرور اشتہاری چوری کے مقدمہ میں شیخوبورہ پولیس کو مطلوب تھا ۔مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

کاشانہ کیش،افشاں لطیف ڈٹ گئیں،کہا مجھے چپ رہنے کے لئے کیا پیشکش کی گئی؟

ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم انچارجوں کو شاباش دی اور مزید کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں سے متعلق ملنے والے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کریں گے ۔

Leave a reply