لاہور پولیس کا سیکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ

0
25

سی سی پی او لاہور ویڈیو لنک کانفرنس۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس۔ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سیعد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید اور ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ایس ایس پی عبادت نثار اور تمام ڈویڑنل افسران کی بھی شرکت۔ ویڈیولنک کانفرنس میں جمتعہ الوداع، یوم القدس اور عید الفطر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سینئر افسران حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی خود انسپکشن کریں۔ رمضان المبارک کے آخری ایام میں اے ٹی ایم مشینوں، بینکوں، شاپنگ سنٹرز اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ جمعتہ الوادع ، یوم القدس اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات میں پندرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات میں کرونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جمتعہ الوداع اور عیدالفطر کے موقعہ پر 05 ہزار سے زائد مساجد پر ڈیوٹی تعینات کی جائے گی۔ 189 بڑے اور کھلے میدانوں میں عید اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد اور بڑے اجتماعات کو سیکیورٹی کے پیش نظر اے، بی، سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے کی نسبت اس بار دوگنا نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ اس مرتبہ سیکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔ 100 سے زائد مارکیٹوں میں موٹربائیک کے ساتھ ساتھ پیدل گشت بھی تعینات کی گئی ہے۔ جمعتہ الوادع اور نماز عید کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کو بڑھایا جائے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں میں پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ قانون شکنی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

Leave a reply