سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی کا غلط استعمال کرنے والے گرفتار

0
43

سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی کا غلط استعمال کرنے والے گرفتار

ملزمان نے پولیس وردی میں ملبوس پیسے لیکر بھرتی کروانے کی ویڈیو وائرل کی ، واقعہ لاہور کا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی،ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی کی ہدایت پر ملزمان کو فوری گرفتار کیا گیا ایس ایچ او رنگ محل نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان میں آصف, انیق اور محسن شامل ہیں،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ وردی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا, پولیس کی وردی عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرتی ہے

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں پولیس دفاتر کے انفراسٹرکچر میں بہتری جاری ہے،کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کی اپ گریڈیشن،تزنین و آرائش مکمل کر لی گئی، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے مختلف برانچز کی تکمیل شدہ اپ گریڈیشن،تزنین و آرائش کا افتتاح کر دیا،غلام محمود ڈوگر نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی،فیتے کاٹ کر اپ گریڈ برانچز کا افتتاح کیا،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید ،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر ہمراہ تھے،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفیٰ حسن،انچارچ بلڈنگ برانچ اشتیاق و دیگر افسران موقع پر موجود تھے،سی سی پی او لاہور نے اپ گریڈ کی گئی برانچز کے تعمیراتی و تزنین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو آپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی،

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ تھانوں اور پولیس دفاتر کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں،پولیس دفاتر میں جدید سہولیات کی فراہمی،ملازمین کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہےپولیس دفاتر میں سہولیات کی فراہمی سے سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہوا ہے،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی حالیہ تعیناتی کے دوران تھانہ چوہنگ، گوالمنڈی ، قلعہ گجر سنگھ،گلشن راوی، تھانہ فیصل ٹاؤن کی نئی بلڈنگز تعمیر ہوئیں،ڈویژنل ڈولفن سکواڈ ہیڈکوارٹرز سٹی ڈویژن کی نئی عمارت تعمیر کی گئی،ایس ڈی پی او نولکھا کے دفتر کی نئی عمارت تعمیر ہوئی،کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کے مختلف برانچز میں واٹر ڈسپنسر،فلور ٹائلنگ،پینلنگ، سیلنگ،الیکٹرک ورک، ریکارڈ ریکس اور ورکنگ سٹیشنز بنائے گئے،

Leave a reply