fbpx

لاہور پولیس کے خلاف خواجہ سرا سڑکوں پر نکل آئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیس نے گداگروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا ہے

خواجہ سراؤں کی گرفتاری کے بعد لاہور پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا اور گرفتار خواجہ سراؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا، لاہور پریس کلب کے سامنے خواجہ سرا بڑی تعداد میں جمع ہوئے ،اس موقع پر خواجہ سراؤں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، خواجہ سراؤں نے دوران احتجاج گلے میں روٹیوں کے ہار بھی پہن رکھے تھے

احتجاج کے دوران خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو تو نہیں پکڑ‌رہی، ہمیں پکڑا جا رہا ،ہمارا کیا قصور، چور ڈاکو کبھی نہیں پکڑے گئے، ہم سگنل پر کھڑے ہو جائیں تو حکومت کو تکلیف کیوں،ایک خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ پولیس شہر میں بلا وجہ پکڑ دھکڑ کر رہی ہے اور خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ مقدمات درج کر کے تھانوں میں بند کیا جا رہا ہے ہم چوکوں میں بھیک مانگ کر گزر بسر کررہے ہیں۔ ہم پر بھیک مانگنے راستے بند کرنے اور چوری ڈکیتی کے مقدمات درج کر کے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں پہلے ہمیں روٹی دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان اس صورتحال کا نوٹس لیں اور گرفتار خواجہ سراؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک سو سے زائد خواجہ سرا گرفتار کئے، خواجہ سراؤں پر موبائل چھیننے، بھیک مانگنے سمیت دیگر کئی الزامات عائد ہیں ،پولیس نے اچانک آپریشن شروع کیا اور خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے تھانے بند کر دیا

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

 

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!