لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

0
37

لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے534ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 506مقدمات درج کئے گئے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے111، کینٹ ڈویژن74، سول لائن ڈویژن83، صدر ڈویژن64، اقبال ٹاﺅن ڈویژن61جبکہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن نے113مقدمات درج کئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 147کلوگرام سے زائد چرس ،04 کلو گرام سے زائد ہیروئن،01کلو720 گرام افیون اور07ہزار21 بوتلیںشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ
داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Leave a reply