لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے شہر بھر میں سر چ آپریشنز جاری

0
25

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر میں مستقل امن و امان کے قیام اور دہشت گرد سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنز انتہائی ضروری ہیں۔ لاہور پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔

ساجد کیانی نے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیزاپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے سرچ آپریشنز کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوان دورانِ سرچ آپریشنز کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک، سینیٹائزر سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اورشہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے 15روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 194سرچ آپریشنزکئے۔دورانِ سرچ آپریشنز07ہوٹلز،04گیسٹ ہاؤسز،05ہاسٹلز،12 بس اسٹینڈز،286دکانوں اور04گرجا گھروں کی سکریننگ عمل میں لائی گئی۔

سرچ آپریشنزکے دوران 4890گھروں،20ہزار550افراد اور2590کرایہ داروں کوبھی چیک کیا گیاجبکہ قانون شکنی کے مرتکب پائے جانے والے44افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت27،ناجائز اسلحہ03 جبکہ منشیات برآمدگی پر03 مقدمات درج کئے گئے۔دورانِ سرچ آپریشنز08افراد کے خلاف انسدادی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

Leave a reply