لاہورپریس کلب کی طرف سےصحافی کےخلاف جارحانہ ظالمانہ اقدام پرپولیس کےرویےکی مذمت،کارروائی کامطالبہ

لاہور:لاہورپریس کلب کی طرف سے صحافی کے خلاف جارحانہ .ظالمانہ اقدام پرپولیس کے رویے کی مذمت،کارروائی کا مطالبہا،اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کی طرف سے جیونیوز کے کرائم رپورٹر کے خلاف پولیس افسر کےجارحانہ رویے کے خلاف نہ صرف مذمت کی گئی ہے بلکہ اس پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے لاہور پریس کلب کے سنیئر کونسل ممبر اورجیو نیوز کےسنیئر کرائم رپورٹر احمد فراز کو قتل اورسنگین نتائیج کی دھمکیوں‌کی شدید مذمت کی گئی ہے

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سنیئر نائب صدر جاوید فارقی ، نائب صدر سلمان قریشی سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اور خزانچی زاہد شیروانی سمیت کلب کے تمام ممبران کی طرف سے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے

ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے سنگین نتائیج کی دھمکیاں اورپولیس افسر عبدالوہاب کی اہلیہ ایس پی عائشہ بٹ نے وکیل کی وساطت سے احمد فراز کو نوٹس بھجوایا ہے

ارشد انصاری نے اس موقع پرکہاکہ انہوں‌نے کئی بار سنیئر پولیس افسران کے اس معاملے کو حل کرنےکی درخواست کی تھی لیکن کسی نے عمل نہیں کیا

 

ارشد انصاری نے کہا کہ وہ اب اس معاملے کو سی سی پی او لاہور آئی جی پنجاب اوروزیراعلٰیٰ‌عثمان بزدار کے نوٹس میں لارہے ہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بھی ایس پی عائشہ بٹ کے قانونی نوٹس کا قانونی انداز سے جواب دینے کے لیے تیارہیں‌

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر مذکورہ پولیس افسرکو گرفتارکرکے اس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس کے نتائج کے ذمہ دار پولیس ہی ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری تک وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اورآج تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ بھی کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ آج سی سی پی او لاہور کے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی جائے گی

Comments are closed.