لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس منقد

0
35

لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس صدر لاہور پریس کلب و کمیٹی کے کنوینئر ارشد انصاری کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے سائٹ آفس صحافی کالونی میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو(ممبر ازالہ شکایات)، سیکرٹری زاہد عابد(ممبر سیکورٹی سروسز)، نعمان یاور ( ممبریوٹیلٹی سروسز )، خواجہ نصیر (ممبر کوڑا کرکٹ کولیکشن )، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی جے ایچ ایف حسیب افضل ( سیکرٹری)، سٹیٹ افسر وسیم بھٹی(فنانس سیکرٹری) شریک ہوئے۔

باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے کہا کہ صحافی کالونی کو سٹیٹ آف دی آر ٹ رہائشی کالونی بنایا جائے گاجس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیئے گئے ہیں، سکول اور ہسپتال کی تعمیر کیلئے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پی جے ایچ ایف بورڈ آف ڈائریکٹر کے اگلے اجلاس میں منظوری لے لی جائے گی ۔ اجلاس میں درج ذیل متفقہ فیصلے کئے گئے،
1 ) کالونی کے رہائشیوں کو الیکٹریشن اور پلمبر کی 24 گھنٹے سہولت فوری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی شکایات مینجمنٹ کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ ” صحافی کالونی مینجمنٹ” میں درج کروائی جا سکے گی۔
2 ) صحافی کالونی کی مین سڑک سمیت دیگر سڑکوں کی مرمت کی منظوری دی گئی جس پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔
3 )  اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے بتایا کہ پی جے ایچ ایف نے واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام واسا اور بجلی کا نظام لیسکو کو ہینڈ آوور کرنے کیلئے لیٹر لکھ دیئے ہیں ۔ واسا اور لیسکو چند روز میں نظام ٹیک آوور کر لیں گے۔
4 ) کالونی میں گیس کے مسنگ لنکس جلد مکمل کئے جائیں گے ۔
5 ) کالونی کے خالی پلاٹوں میں جھاڑیوں کی صفائی پی ایچ اے کے تعاون سے کروائی جائے گی جبکہ خالی پلاٹوں کی صفائی کیلئے مستقل نظام بھی وضع کیا جائے گا جس کیلئے پی جے ایچ ایف خالی پلاٹس کے مالکان سے رابطہ کرے گی۔
6 ) کالونی سے کوڑا اکٹھا کرنے اور سڑکوں کی صفائی کے نظام کیلئے کوٹیشنز لی جائیں گی۔
7 ) کالونی کی آمدن اور اخراجات کیلئے علحدہ اکاﺅنٹ کھلوایا جائے گا ۔
8 ) کمیٹی نے بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے 2 ٹرانسفامرز فوری طور پر مرمت کروانے کی منظوری دی۔
9 )  کالونی کی باﺅنڈری وال کی فوری مرمت کیلئے کوٹیشنز لینے کی منظوری دی گئی۔
10 ) کمیٹی نے رہائشیوں کی سہولت کیلئے کمرشل ایریا کی تعمیر ہونے تک ایک عارضی بازار بنانے کی منظور ی دی جس میں جنرل سٹور، سبزی، چکن، بیف و مٹن، تندور کی عارضی دکانیں قائم کی جائیں گی اور کالونی کی دیگر جگہوں پر قائم کھوکھے ختم کر دیئے جائیں گے۔
11 ) کالونی میں کسی بھی شخص یا گروہ کی طرف سے کالونی کے معاملات چلانے کیلئے مکینوں سے چندہ اکٹھا کرنے، یا کسی بھی شکل میں رقوم وصول کرنے پر سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور مکینوں سے گذارش ہے کہ وہ ایسا کرنیوالوں کی شکایات واٹس ایپ گروپ یا ذاتی طور پر کریں۔ 
12 ) پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅندیشن کے رولز کے مطابق رہائشی جگہ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے ، کالونی میں رہائشی گھروں میں کمرشل سرگرمیوں پر انہیںفوری طور پر بند کرنے کے نوٹس دیئے جائیں گے۔
13 ) مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہائشیوں کو سڑکوں کی مرمت، سیکورٹی، واٹر سپلائی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی صفائی، گھروں سے کوڑے کی کلکشن، الیکٹریشن، پلمبنگ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کیلئے ماہانہ فی گھر چارجز 1500 روپے سے کم کرکے 1000 روپے ماہانہ کر دیئے ہیں۔ کنوینئر ارشد انصاری نے بتایا کہ پہلے ماہانہ پندرہ سو روپے چارجز نومبر2017 ءسے لاگو تھے جس کے بقایاجات ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاف کروا لئے گئے ہیں۔ 

Leave a reply