لاہور۔پمپ مالکان سوئی سدرن اور سوئی ناردن کو بل دینے سے انکار کر دیں،اہم اجلاس میں بڑا فیصلہ

0
26

لاہور:لاہور۔پمپ مالکان سوئی سدرن اور سوئی ناردن کو بل دینے سے انکار کر دیں،اہم اجلاس میں بڑا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ اور کور باڈی کا آج ہنگامی اجلاس ہوا ہے

اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایل این جی پر ٹیکس عائد، سی این جی کی قیمتوں میں 18 روپے لٹر اضافہ کردیا جائے ، اس اجلاس میں یہ صورتحال بھی زیربحث آئی کہ حکومت کی جانب سے ایل این پر 17 فی صد جی ایس ٹی میں اضافہ کے باعث سی این جی کی خوردہ قیمت میں 18 روپے لٹر بڑھ جائے گی

عبداللہ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے سے مالکان مشکلات اور گیس گاڑی مالکان کی قوت خرید سے باہر ہو جائے گی۔عبداللہ پراچہ کہتے ہیں کہ سی این جی سیکٹر کے تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس سے اربوں روپوں کی کثیر سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔نئی قیمت پر سی این جی نہیں بیچ سکتے،

اس اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مسئلے کو حل کرنے کئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے ،کیپٹن شجاع، سابق چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کہنا تھا کہ سی این جی کی پنجاب میں قیمت 109 روپے لٹر ہو سکتی ہے،

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ سندھ میں سی این جی 30 روپے کلو مہنگی ہو سکتی ہےغیاث پراچہ کہتےہیں‌ کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو تین ہزار سی این جی اسٹیشن بند ہو جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایل این جی پر عائد 17 فی صد سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 20 لاکھ گاڑیاں اور 4 لاکھ ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے

اجلاس میں کیپٹن ریٹائرڈ شجاع، سجاد حیدر، محمد زمان، میاں شاہد اقبال، سامر حسین، حاجی ظفر، خلیق الرحمن، خالد لطیف، شوکت علی خان بھی موجود تھے

Leave a reply