لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

0
45

لاہور: شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جبکہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

گھوٹکی میں پولیس کی کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شالیمار باغ کے سامنے گودام میں پیش آیا، بارش کے باعث قریب سے گزرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہواآگ لگنے سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی، آگ نےبجلی کی تاروں کو بھی لپیٹ میں لےلیا تاہم ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

جائے وقوع پر موجود ایک دکاندار نے اپنے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ ہوگئی، چند لمحوں میں سڑک پر آگئے جبکہ مارکیٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ورکر بے روزگار ہوگئے۔

دوسری جانب ایس ایچ او شالیمار افضال نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد کر دیا۔

برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

دوسری جانب کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لیے چولہا جلایا ہوا تھا، اس دوران قریب رکھی ہوئی پیٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کو بجھانے میں گھر کا سربراہ 58 سالہ محمد بشیر 30 فیصد تک جھلس گیا جبکہ اس کے 3 بیٹے 16 سالہ سفیان 40 فیصد، 18 سالہ حسن 100 فیصد، 28 سالہ ذیشان 70 فیصد، بیٹی 20 سالہ سونیہ اور بشیر کی بہو نورین زوجہ زیشان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگنے والی آگ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی۔

گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

Leave a reply