![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/hafeez-1.jpg)
لاہور قلندر کیا کرنے جارہی ، محمد حفیظ نے بتایا
باغی ٹی وی :پی ایس ایل 5 کی رنر اپ لاہور قلندر کا اب کیا پلان ہے اور نئے ایونٹ میںکیا کرنے جا رہ ے ہیں اس بارے لاہور سینئر کھلاڑی اور لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل6 میں اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اس بار ہم اچھے آغاز کے ساتھ اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس سیزن میں بھی اچھا کھیلے گی، اچھی چیز یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پرفارمرز تبدیل نہیں ہوئے ہیں حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ بھی ہے اور اعتماد بھی ہے، مجھے امید ہے کہ پچھلے سال سے بہتر کھیلوں گا۔
پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں اب تک کا چھٹا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہور ہا ہے .
واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔