پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔
باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
Some 📸 of Meet & Greet with Qalandars at GCU Lahore
Energetic GCU students warmly welcomed LQ Management their stars @iShaheenAfridi @HarisRauf14 and @FakharZamanLive #DamaDamMast #MainHoonQalandar #Dilse #HBLPSL8 #SochnaBeManaHai pic.twitter.com/qnVRbndusy— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) December 20, 2022
سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں،اور لاہور قلندرز کو فیملی کی طرح سمجھتے ہیں ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیئے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) December 20, 2022
جی سی یو کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا کہا کہ اس طرح نوجوانوں میں محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے-
جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کا سیشن رکھا تھا۔