لاہور:قائداعظم گولڈ کپ اوپن 2022 کا فائنل:سیمی فائنل کی تفصیلات بھی آگئیں

لاہور:لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹاور 21 قائداعظم گولڈ کپ اوپن 2022ء کا مین فائنل اتوار کو ایچ این پولو ٹیم اور نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پولو کلب میں دو سیمی فائنلز کھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ٹاور 21 کے سی ای او حمزہ رضا ملک، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 6-2 سے ہر کر فائنل میں جگہ بنائی۔

نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس کی طرف سے گونزالو ڈیلٹور نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں ویری انٹورینو اور المان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے نکو رابٹس اور صائمن پراڈو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایچ این پولو انے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کو 8-7 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو میں راجہ سمیع انجری وجہ سے نہیں کھیل سکے جس کی جگہ حمزہ مواز خان نے میچ کھیلا۔

ایچ این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوز گنزو نے چار، حمزہ مواز خان نے تین جبکہ ہلیریو رئیوز نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے متیاس وائل پیراز نے چار، گی گبرٹ نے دو اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں ایف جی پولو نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے خوان امبروگیو نے تین، رومیروزیولیٹا نے دو گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے تین اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز ہفتہ 5 مارچ کو جمعرات کو کینسل ہونیوالا میچ کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم سب سڈری فائنل میں ایف جی پولو کا مقابلہ کرے گی۔

Comments are closed.