نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 6957 گرفتاریاں

0
31
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال 6957 قانون شکن عناصر گرفتار کئے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس افسران نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارکردگی بہتر بنائیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مہم کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے، نمائش پر 1824 ملزمان گرفتارکئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 10 کلاشنکوف، 130 رائفلز، 92 گنیں، 1605 پسٹل اور ریوالور،10 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ ،شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے پر 234 ملزمان گرفتار کئے گئے، سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 954 افراد گرفتار کئے گئے، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3142 قانون شکن گرفتار، 1587 مقدمات درج کئے گئے ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1016ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کئے گئے، نفرت انگیز مواد کیسز پر 14، وال چاکنگ پر 7 قانون شکن گرفتار کئے گئے،

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

دوسری جانب ڈولفن سکواڈ نے ڈاکوؤں،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا، سبزہ زار ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 2 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا، ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈولفن نے ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے پستول،چھینے گئے 5 قیمتی موبائلز، رقم،موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، دونوں ڈاکوؤں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔دونوں ڈاکوؤں کو تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔

Leave a reply