لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

0
31

لاہور، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آج لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میراتھون میٹنگز کی صدارت کی۔ لاہور کے سہ روزہ سرکاری دورے کے دوران ریلوے کے حوالے سے اعلی سطحی اہم اجلاس تین دن تک جاری رہیں گے۔وفاقی وزیر ریلویز نے آج صبح ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے امور پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریلوے کی ایک انچ زمین نہ بیچنی ہے نہ کسی کو دینی ہے ریلوے کی ترقی و بحالی کے لیے اس زمین کی ڈیولپمنٹ کریں گے۔

ہم یہاں جزا اور سزا کا سسٹم لائیں گے، ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلانا ہے۔ آپ کے پاس ریلوے کو بہتر کرنے کا کوئی پلان کوئی تجویز ہو براہ راست میرے ای میل پر بھیجواسکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کو اجلا س میں ریلوے فریٹ ریونیو کو اگلے 3 ماہ میں 25 فیصد بڑھانے کی حکمت عملی، پسنجر ٹرین کو آﺅٹ سورس کرنے کا پلان، سروسز بہتر کرنا، ریل آپریشن میں حائل ہونے والے انفراسٹرکچر سے جڑے مسائل، چہرہ شناخت سسٹم کو تنخواہوں سے لنک کرنا، کوچز اور ویگنوں کے ٹینڈر اور چائنیز جی ای انجنوں کی مرمت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ ہم ریلوے چلا ئیں یہی ہمارا کام ہے، اسپتال، سکول چلانا ہمارا کام نہیں، اپنے مزدور و افسر کو بہترین سہولیات دینا ہمارا کام ہے اور یہ تبھی ہوگا جب ہم ریونیو بڑھائیں گے۔ میں خود افسران کی پروفائل دیکھ رہا ہوں، کسی کو نہیں جانتا، انٹرویو لے رہا ہوںاور میرٹ پر افسران تعینات کر رہا ہوں۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، جنرل منیجرڈبلیو اینڈایس آئی شاہد عزیز، ڈی آجی ریلوے پولیس، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل سلمان صادق شیخ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرشاہ رخ خان افشار، سپیشل اسسٹنٹ وفاقی وزیر ریلوے غلام دستگیر بلوچ سمیت ریلوے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Leave a reply