سڑک پر خاتون کو ہراساں کرنیوالا موٹرسائیکل سوار گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
لاہور میں موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ہراساں کیا تو خاتون نے فوری شکایت درج کروائی، ملزم خاتون کا بائیک پر بٹھانا چاہتا تھا اور مسلسل کہتا رہا کہ بیٹھ جاؤ ، خاتون نے اپنے موبائل سے ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے سیف سٹیز اتھارٹی میں رابطہ کیا، ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق پولیس نے ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر پولیس نے چند منٹوں میں لوکیشن پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا گیا،
اس حوالہ سے ایس پی سیف سٹی اتھارٹی وقار عظیم کا کہنا تھا کہ خواتین کی بروقت رہنمائی اور فوری امداد کیلئے ویمن سیفٹی ایپ ایک بہترین ذریعہ ہے اب اڑھائی لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے ،بازو پکڑنے والے ملزم کے ہاتھ میں ہتھکڑی
دوسری جانب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، اے کیٹیگری ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا گیا، اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی، اے کیٹیگری ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم راشد گرفتار کر لیا گیا،مفرور اشتہاری ملزم راشد ساندہ پولیس کو مطلوب تھا مفرور اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا مفرورملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ،مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیموں کو مزید ٹاسک سونپ دئیے گئے