
لاہور سمیٹ پاکستان کے کئی شہری بند کردیے گئے ، احتجاج ، دھرنے ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں
باغی ٹی وی : مذہبی تنظیم تحریک لبیک کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اوردھرنے جاری ہیں۔ جس وجہ سے لاہور سمیت پورے ملک میں سٹرکیں بلاک ہیں . اور جگہ جگہ احتجاج اور دھرنے جاری ہیں .
لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی. لاہور یہ علاقے -فلیٹی چوک فیصل چوک .رہائی کورٹ چوک ریگل چوک -ایواری چوک گورنر ہاؤس چوک
کورپوریشن چوک آؤٹ فال روڈ.یتیم خانہ چوک.خیابان چوک. محافظ ٹاؤن ٹھوکر چوک ای ایم ای روڈ قائد اعظم انٹرچینج ۔ داروگالا چوک،چونگی امرسدھو دونوں ، چاروں اطراف سے 10 شاہدرہ چوک ، شادباغ ، جورے پل ضرار شہید روڈ ، برکی روڈ ، ھٹہ چوک بیدیاں روڈ
والٹن روڈ، کینال روڈ ، کپ اسٹور مسریشاہ ، ہربنس پورہ انٹرچینج پرچی سڑکیں ، شالیمار چوک غاس منڈی، رنگ روڈ پر قائد اعظم انٹرچینج نیازی شہید انٹرچینج، باگڑیاں چوک، سندر روڈ
۔
لاہور میں سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا ہے۔ملتان میں بہاولپوربائی پاس چوک پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
https://twitter.com/Spread__Words/status/1381585412750249987?s=20
دوسری جانب کراچی میں اورنگی ٹاؤن نمبر4 اور بلدیہ نمبر4 ، حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ، کورنگی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔ اسٹار گیٹ کے مقام پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ احتجاج اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارہ کہو میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث اٹھال چوک بند کردیا گیا ہے جبکہ اٹھال چوک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
SSaad Hussain Rizvi of Tehreek-e-Labik was arrested and the whole country, including Lahore, was cordoned off but peaceful protests continued across the country#یہ_غداری_پڑے_گی_بھاریhttps://t.co/vkYxymPw7E #یہ_غداری_پڑے_گی_بھاری
— Muhammad Imran (@yanabi128) April 12, 2021
اسلام آباد اور راولپنڈی کےداخلی راستے بھی بلاک ہوگئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور مری جانےوالے راستوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔