خانقاہ ڈوگراں : شہر کے وسط سے گزرنے والا لاہور ، سرگودھا روڈ عوام کیلئے وبال بن گیا

خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) شہر کے وسط سے گزرنے والے لاہور سرگودھا روڈکے گردو غبار سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ، سڑک کے دونوں اطراف میں واقع گھروں کے حلیے گرد و غبار نے بگھاڑ دیے ،عوام کی دہائی اور پریشانی کی طرف کسی ارباب اختیار کی توجہ نہ گئی ،
تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے شہر کے وسط سے گزرنے والے لاہور سرگودھا روڈ کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اے روز حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں ، ٹوٹے روڈ سے اٹھنے والے گردو غبار سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ سڑک کے ساتھ واقع گھروں میں مقیم لوگوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ، سڑک پر واقع دوکانوں خصوصاً مٹھائی ،فروٹ اور روز مرہ اشیاء کی دوکانوں سے عوام گردو غبار سے لتھڑی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ، عوام بارہا حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں لیکن کسی بھی حکومتی ادارے نے توجہ نہیں دی ، میڈیا بھی عوام کی ٹوٹے روڈ کی پریشانی کی خبریں شائع کرچکا ہے لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، عوام نے محکمہ ہائی وے اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی ہے کہ خانقاہ ڈوگراں شہر سے اڈہ ورکشاپ تک پانچ کلومیٹر سڑک کی فوری تعمیر کے احکامات جاری کئے جائیں

Leave a reply