فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن، فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب کروا لی گئیں پولیس نے چاروں بچیوں کو فیکٹری ایریا کے علاقے سے بازیاب کرایا ،پولیس نے بچیوں کو لے کر جانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچیوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی۔ بچیو ں کو بازیاب کرانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ،لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے چار بہنوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، پولیس نے قاسمہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میں گھریلو ملازمہ ہوں اور گھروں میں کام کاج کرتی ہوں، کام کے بعد شام واپس گھر پہنچی تو بیٹیاں غایب تھیں، بیٹے گھر میں ٹی وی دیکھ رہے تھے، کافی تلاش کیا لیکن کہیں کوئی سراغ نہ ملا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا … فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب پڑھنا جاری رکھیں