لاہور سے اسلام آباد فضائی بحالی کا قومی ایئر لائن نے کیا اعلان

0
28

لاہور سے اسلام آباد فضائی بحالی کا قومی ایئر لائن نے کیا اعلان

باغی ٹی وی :پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحالی کر دی ہے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی، پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔ فضائی سروس کورونا وبا کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔

دوسری جانب ملک میں‌کرونا کی تیسری لہر بڑھ رہی ہے . کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوگئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں۔ 5لاکھ56ہزا769افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔اکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

Leave a reply