لاہور:موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

0
54

لاہور:سخت گرمی ، حبس یا پھرانتظامی معاملات پنجاب صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چھٹیوں کو چودہ اگست تک بڑھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔

 

 

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھی، تاہم اب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔

دوسری جانب پنجاب میں مختلف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے بھی والدین کو چھٹیوں میں اضافے کے ایس ایم ایس کیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور نئی کابینہ کی تاحال تشکیل نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ خالی ہے۔

دوسری طرف لاہور نے سکولوں کا 17 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ روک لیا گیا،1 ہزار 119سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو سہ ماہی قسط جاری نہ ہونے پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔

تفصیلات کےمطابق 1ہزار119 سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط تاحال جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو گزشتہ مالی سال میں اپریل ،مئی ،جون کے فنڈز تاحال نہ مل سکے۔ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سےقبل سکولوں کو فنڈز درکار ہیں۔بیشتر سکولوں کے پاس فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث بجلی منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔

سکول سربراہان کےمطابق چھٹیاں ختم ہونے میں تین روز باقی ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی آخری قسط فی الفور جاری کی جائے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی سکولوں کو جاری کردیے جائیں گے۔

Leave a reply