
لاہو رہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کیشن کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے کہا کہ تمام فریقین 6 جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے، عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن ہونا تھے درخواست گزارکے مطابق نگران حکومت غیرآئینی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں نگران حکومت کو کام سے روکنے اور غیر آئینی قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی .عدالت نے وفاقی حکومت سمیت گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا تو حکومت کون چلائے گا ۔ وکیل نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعلی ہی برقرار رہیں گے۔حکومت جان بوجھ کر الیکشن نہیں کروا رہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعدآ 90 روز میں الیکشن لازمی کروانے ہوتے ہیں ۔عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نگران حکومت کو غیر آئینی قرار دے ۔
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن
عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے
میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی