لاہور میں زلزلے کے جھٹکے

0
30

لاہور میں زلزلے کے جھٹکے

باغی ٹی وی رپورٹ :صوبائی دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
لاہور میں زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری عمارتوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

اس سے قبل شہرقائد کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے جن کی ریکٹرسکیل پر شدت کم رہی تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔جس کی شدت ریکٹرسکیل پر3.1 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195کلومیٹر کی دوری پر تھا

Leave a reply