خادم رضوی کا نماز جنازہ، مینار پاکستان گراؤنڈ میں عوام کا جم غفیر،لاہور کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی نماز جنازہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

خادم رضوی کا جسد خاکی یتیم خانہ چوک سے مینار پاکستان کی جانب لے جایا جا رہا ہے، مینار پاکستان گراؤنڈ میں لاکھوں افراد موجود ہیں جو جنازے میں شرکت کےلئے ملک بھر سے آئے ہیں،

خادم رضوی کی نماز جنازہ انکے استاد پڑھائیں گے، مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی کا نماز جنازہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہوگا،لاکھوں لوگ مینار پاکستان گراؤنڈ میں موجود ہیں، انہوں نے ٹویٹر پر عوام کے جم غفیر کی تصویر بھی شیئر کی ہے

مینار پاکستان گراؤنڈ میں تحریک لبیک کے کارکنان دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں، علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنان پہنچے ہیں

مینار پاکستان گراؤنڈ نہ صرف اندر سے بھر چکا ہے بلکہ گروانڈ کے اطراف میں بھی شرکاء موجود ہیں اور عوام کی آمد ابھی بھی جاری ہے،

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہی

علامہ خادم رضوی 2017میں ملک کے سیاسی منظرپرنمودار ہوئے ، جب انہوں نے راولپنڈی میں فیض آباد دھرنے سے شہرت حاصل کی، ا س دوران اپنے اندازِ خطابت اور سیاست کے باعث سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچائے رکھی۔ انہوں نے 2017 میں تحریک لبیک پاکستان کی بنیاد رکھی۔الیکشن 2018 میں ان کی جماعت حیران کن طور پر ملک کی چوتھی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ۔

نومبر 2017 میں اسلام آباد کے طویل دھرنے اور اپنے منفرد انداز خطابت کے باعث انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ تحریک لبیک نے چند روز قبل فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا تھا جس کی قیادت علامہ رضوی نے کی تھی تاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا ۔ دھرنے میں انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اسکے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

علامہ خادم حسین رضوی لاہور میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پیر مکی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد کے بعد انہوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی جس کی وجہ سے انہیں محکمہ اوقاف نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ علامہ رضوی روحانی طور پر سلسلہ نقشبندیہ میں خواجہ محمد عبد الواحد المعروف حاجی پیر صاحب کالا دیو، جہلم سے مرید تھے ۔ مرحوم دو عشروں سے جامعہ نظامیہ رضویہ میں تدریس کر رہے تھے ۔

Leave a reply