آج بھی لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے
smog04

لاہور: آج پھر لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا۔

باغی ٹی وی: لاہور میں آج بھی اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے ،لاہور میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 343 ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ صبح تعداد 264 تھی،پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور بدھ کو بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا تھااجلاس کے دوران پنجاب میں ہفتے کے روز اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور ہفتے کے روز کاروباری کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے، ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گی جبکہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی ،نوٹیفیکشن جاری

کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ کسی کے روز گار کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، اسموگ کے خاتمے کے لیے تاجر برادری تعاون کرے، ہوا کے رُخ کی وجہ سے اسموگ بڑھ سکتی ہے اور بارش کا امکان بھی نہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعی بارش برسانے کے لیے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا جبکہ سرکاری سطح پر فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔

ایران نے حماس کو ہتھیار بنانے کی تربیت دی،اسرائیل

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دی ہے، اسموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں 10 فیصد فصلوں کی باقیات کو جلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا میں 90 فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے، انڈیا میں باقیات جلانے کی روک تھام پر کوئی کنٹرول نہیں جس کا ہم پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

Comments are closed.