لاکھوں روپے کی ڈکیتیاں کرنے والے پولیس کے ہتھے کیسے چڑھے؟

لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی۔
پولیس کے مطابق گن پوائنٹ پر ڈکیتی سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے3ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں وسیم، رمضان اور خان عباس شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے63 لاکھ روپے نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے چند روز قبل مولانا خادم حسین مجددی کے گھرمیں 51لاکھ روپے کی ہاؤس رابری کی واردات کی تھی۔ ملزمان گھر والوں کو باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لوگوں کے حج کی امانت کی رقم لے کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے شہری جاوید کے گھرسے نقب لگا کر12لاکھ روپے بھی چوری کیے تھے۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عمر درازنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

Comments are closed.