لاکھوں سعودی تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد کام پر مامور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں سعودی تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد کام پر مامور ہو گئے
سعودی عرب میں کرونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں شہری گھروں سے باہر نکلے اور ملازمت کے لئے اپنے دفاتر مقررہ مقامات پر پہنچے،سعودی عرب کی سڑکوں پرکافی رش دیکھنے میں آیا، شہریوں نے دوبارہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں
سعودی عرب میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 21 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، اس دوران لاک ڈاؤن میں نرمی بھی کی جاتی رہی تو کبھی مزید سخت کیا جاتا رہا، تا ہم اب سعودی عرب نے کرونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے اور کرونا ایس اوپیز کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سعودی عرب میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور ریسٹورینٹ، کیفے، جمز، بیوٹی سیلون دوبارہ کھل گئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سڑکوں پر بھی کافی عرصے بعد رش دیکھنے میں آیا، بازاروں مین بھی شہریوں کا ہجوم تھا تا ہم سماجی فاصلہ اور ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے، جدہ میں پچھلے چند ہفتوں کے مقابلے میں اس اتوار کو بڑی تعداد میں شہریوں نے تجارتی مراکز کا رخ کیا اور شاپنگ کی.
قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تولاک ڈاؤن اورکرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ابھی پھیلا ہوا ہے، وائرس ابھی تک موجود ہے جبکہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلیے تاحال ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ معمولات زندگی کی جانب واپسی ممکن ہے، لیکن احتیاط تدابیرکو برقرار رکھنا ہوگا، کرفیو ہٹانے کے بعدسماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ 50 لوگوں سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی سعودی ایئر لائن کی 7 خصوصی پروازیں