لمپی سکن وائرس وبا ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنےلگے

0
34

ڈیرہ غایخان:(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ) لمپی سکن وائرس وباء ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی ،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنے لگے،مویشی پال پریشان۔محکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی لاپرواہی اوربروقت ویکسینیشن کاعمل شروع نہ کرانے سے ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی لوگ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنظام نے فون اٹینڈ نہ کرکے کوئی جواب نہ دیا۔متاثرہ علاقہ میں ہماری موبائل ڈسپنسری اور ٹیم پہنچ گئی ہے ،وہاں پر بیمارجانوروں کاعلاج معالجہ اور ویکسین کاعمل جاری ہے۔

سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنیوالے جانوروں کی تعداد 162 ہو گئی

باغی ٹی وی ۔تفصیل کے مطابق مویشیوں کی وائرس وبا ء لمپی اسکین سندھ کے بعدپنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی تحصیل کوہ سلیمان کا قبائلی علاقہ تمن بزدار میں مبارکی وگردونواح کے جانور اس موذی وباء کی لپیٹ میں آگئے ہیں،مویشی پال قیمتی جانوروں کے اس موذی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں سے پریشان،اس بیماری کے تدارک اور اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق جاننے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنظام سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیاتوانہوں نے فون اٹینڈ نہ کرکے کوئی جواب نہ دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرجاویدکمال نے موبائل پررابطہ ہونے پربتایاکہ اس علاقہ میں ہماری موبائل ڈسپنسری اور ٹیم پہنچ گئی ہے ،وہاں پر بیمارجانوروں کاعلاج معالجہ اور ویکسین کاعمل جاری ہے،دوسری جانب مقامی لوگ محکمہ لائیوسٹاک کے کئے گئے اقدامات اور علاجہ کی دی گئی سہولتوں کوناکافی قرار دے دیا، مقامی لوگوں کاکہنا ہے محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل وین اورعملہ اس دن ظاہر ہوتاہے جب کسی آفیسر کاوزٹ ہویافوٹوسیشن کراناہوعملی طورپرمحکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی لاپرواہی اوربروقت ہمارے جانوروں کیلئے ویکسی نیشن کاعمل شروع نہ کرانے سے ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں ۔

یادرہے یہ وائرس کی بیماری خاص طورگائے کواپنی لپیٹ میں لیتی ہے ،جسے مویشیوں کی جلد کی بیماری کہا جاتا ہے، اس بیماری کی نشانیوں میں سب پہلے گائے کی جلد پربڑے بڑے ابھرے نشان دکھائی دیتے ہیں یاپھر چیچک وباء کی طرح گائے کے پٹھوں پر اور گلے پر بڑے بڑے پھوڑے نکلتے ہیں ۔اس وبائی بیماری کے علاج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ پھوڑے پھٹ جاتے ہیں اور سارے بدن میں خون جلنا شروع ہو جاتا ہے پھر جانور تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔

Leave a reply