کراچی؛ لانچ گہرے سمندر میں ڈوب گئی جبکہ 18 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا

0
56
launch in karachi sea

کراچی؛ لانچ گہرے سمندر میں ڈوب گئی جبکہ 18 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا

کراچی کے قریب لانچ حادثے کے بعدگہرے سمندر میں ڈوب گئی، 18 ماہی گیروں کو بچالیا گیا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق لانچ پر سوار 18 ماہی گیر ایک ماہ قبل کراچی سے شکار کے لیے گئے تھے، ماہی گیر کام مکمل کرکے کراچی واپسی کے روٹ پر تھے، انہیں 27 مئی کو فشری پہنچنا تھا۔

سیکورٹی انچارج فشری ناصر بونیری کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں چرنا آئی لینڈ کے قریب لانچ کو حادثہ پیش آیا،گہرے سمندر میں تیز لہروں کی وجہ سے لانچ کا پٹا ٹوٹ ہوگیا اور لانچ دو ٹکڑے ہو کر گہرے سمندر میں ڈوب گئی اور ماہی گیر تختوں پر تیرتے رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ناصر بونیری کے مطابق گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے میں مصروف دوسری لانچ کے ماہی گیروں نے انہیں فوری امداد فراہم کی اور ماہی گیر اپنے ساتھیوں کی مدد سے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ لانچ کے مالک حاجی برادر خان نے سرکاری اداروں کو اطلاع دی مگر تاحال کسی قسم کی مدد نہیں فراہم کی گئی۔

Leave a reply