لنڈی کوتل، گھر میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق،شہریوں کا دھرنا،سڑک بند کر دی

0
39
لنڈی کوتل، گھر میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق،شہریوں کا دھرنا،سڑک بند کر دی #Baaghi

لنڈی کوتل، گھر میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق،شہریوں کا دھرنا،سڑک بند کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لنڈی کوتل مکان میں دھماکے کے واقعہ پرشہریوں نے احتجاج کیا ہے

لنڈی کوتل میں دھماکے سے متاثرہ خاندان کا پاک افغان شاہراہ پردھرناآج دوسرے روز بھی جاری ہے چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب دھرنا سے شاہراہ پر ہرقسم آمدورفت معطل ہو چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ متاثرہ مکان کے قریبی پہاڑمیں بارودی مواد اورمارٹر گولےکس نے رکھےتھے، متاثرہ خاندان کو شہید پیکج سے نوازا جائے،

خچاروازگئی کے قریب دو روزقبل مکان میں دھماکہ ہواتھا، دھماکےمیں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 5 زخمی ہوئے تھے،لنڈی کوتل میں غریب ہاتھ گاڑی چلانے والا شفیق آفریدی کے گھر میں دھماکہ ہوا تھا شفیق کی اہلیہ ، 2 بیٹے ، 1 بیٹی اور ایک بھانجی جاں بحق ہو گئی تھی،

قبل ازیں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں گھر میں دھماکے سے بچوں سمیت پانچ افراد کےجاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

Leave a reply