لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر نوٹسز جاری

0
44
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

لاپتہ شہری خبیب ریاض کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ رمنا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، وکیل نے کہا کہ میرا موکل 21 جولائی 2021 کو آبائی شہر خوشاب کے لیے روانہ ہوئے اور رستے سے ہی غائب ہو گئے،خبیب ریاض کے لاپتہ ہونے پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا، اور ضلع خوشاب کے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی،میرا موکل مذہبی بندہ ہے اور پراپرٹی کا کام کرتا ہے،خدشہ ہے خبیب ریاض کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا ہو

عدالت نے سماعت 13 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

Leave a reply