لاپتہ طاہر اسلام کی بازیابی کے کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے درخواست نمٹا دی
لاپتہ طاہر اسلام کی بازیابی کے کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے درخواست نمٹا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ طاہر اسلام کی بازیابی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
لاپتہ شہری طاہر اسلام بازیاب ہو کر عدالت میں پیش ہو گیا، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بازیابی کہیں عدالت عالیہ کی آرڈر میں تو نہیں ہوئی؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس عدالتی حکم کے تناظر میں بازیابی ہوئی ہو،
جسٹس عامر فاروق نے بازیاب طاہر اسلام سے استفسار کیا کہ کیا وہ لاپتہ شخص آپ ہیں؟ اسکا مطلب اب آپ لاپتہ نہیں ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی
جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر اسلام عسکری سرکاری یونیورسٹی کے اُستاد ہیں۔ وہ لاپتہ ہو گئے تھے تا ہم چند روز قبل وہ گھر پہنچ گئے تھے اور آج عدالت میں پیش ہوئے