حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے وکیل سے سوال کیا کہ شہبازشریف کہاں ہیں؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہیں،ابھی صحت یاب نہیں ہوئے،شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا کووڈ کا ٹیسٹ دوبارہ 2 فروری کو کرنے کا کہا ہے.کوووڈکا ٹیسٹ 14 روز بعد دوبارہ کیا جاتا ہے.جج نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں. وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز حاضر ہیں. وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ہم بحث کے لیے تیار ہیں، وکیل لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری جانب سے التوا کی استدعا ہے. وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم اگر حاضر نہ ہو تو عدالت اسکی ضمانت کینسل کر سکتی ہے. عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی لاہور میں ن لیگی … حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے پڑھنا جاری رکھیں