fbpx

لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش آمد۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ اور انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے بلاول بھٹو زرداری نے مزار پر حاضری کے وقت کرونا وائرس کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا اور کرونا سے بچاءو کے تمام حفاظتی اقدامات کو اپنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور شہید مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.