لاڑکانہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میدان میں آ گیا.کیا کہا؟

0
37

لاڑکانہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میدان میں آ گیا.کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف خان نے کہا ہے کہ پی ایس 11،ضمنی انتخابات شفاف اندازمیں ہوئے، الیکشن کمیشن آئین وقانون کے تحت غیرجانبدارانہ انتخابات کراتا ہے، روایت بن گئی جوالیکشن ہارتا ہےوہ الزام عائد کردیتا ہے،

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہارنےوالوں کی جانب سےالزام تراشی کارجحان نامناسب ہے،

واضح رہے کہ پی ایس 11 لاڑکانہ کی صوبائی سیٹ پر گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوئی تھی جس کے بعد پی پی کے رہنماؤں نے دھاندلی کا واویلا شروع کر دیا تھا، بلاول زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے الیکشن میں دھاندلی کا کہا تھا جس پر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنا موقف دیا

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اے کےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .

لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،

ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

ایک صارف آصف علوی نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔

Leave a reply