لاڑکانہ ،پولنگ شروع ہوتے ہی دھاندلی کا الزام کس جماعت نے لگا دیا؟

0
29

بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاریہے تا اہم ایک بڑی سیاسی جماعت نے پولنگ شروع ہوتے ہی دھاندلی کا الزام عائد کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات پرتحفظات کا اظہار کردیا ،اعجاز دھامرا کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے انتظامات نامکمل ہیں،پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے لیے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی ایسے تمام حربوں کو ناکام بنا دے گی،

پی ایس 11لاڑکانہ2میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے،پیپلزپارٹی کے امیدوارجمیل سومرو نے اپناووٹ کاسٹ کردیا ،پی ایس 11لاڑکانہ میں پولنگ کا عمل شام 5بجے تک جاری رہے گا .

پی ایس 11 لاڑکانہ ٹُو میں ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوارجمیل سومرو کا جی ڈی اے کے معظم علی خان سے کانٹے دار مقابلہ ہے. آج ہونے والے الیکشن میں ایک لاکھ باون ہزار چھ سو چودہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 20 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جی ڈی اے کے معظم علی کی نااہلی پر سیٹ خالی ہوئی تھی او رعدلت نے دوبارہ اس حلقے پر الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا. 2018 کے عام الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے پی پی کے رہنما نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو کو 12 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔



Leave a reply