لاڑکانہ سمیت سندھ میں احساس پروگرام کی رقم میں کٹوتی پر رینجرز کا ایکشن
لاڑکانہ سمیت سندھ میں احساس پروگرام کی رقم میں کٹوتی پر رینجرز کا ایکشن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم میں کٹوتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں عملے نے کٹوتی کی، سانگھڑ میں بھی احساس پروگرام فنڈ سے کٹوتی کی گئی، خیبر پختونخواہ میں بھی ایسے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ مستحقین کے لیے امدادی رقم میں کٹوتی کی خبریں سامنے آںے پر رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور نجی کمپنی سے منسلک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم میں کٹوتی بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے نظرمحلہ میں کی جارہی تھی، گرفتار ملزم سلیم سانگی کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا
سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم حاصل کرنے والوں سے 500 روپے کٹوتی کرنے والے اومنی فرنچائیز کا ایجنٹ ملزم وقاص احمد آرائیں کو گرفتار کر لیا گیا،سانگھڑ تھانے میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا.مقدمہ نمبر 46/2020 زیر دفعہ 420/406 پی پی سی کے تحت درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا-
رینجرز کا کہنا ہے کہ مستحقین کے حقوق پر کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقم میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لوگوں میں رقم تقسیم سے متعلق سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، گھوٹکی، بدین اور عمر کوٹ میں گرفتاریاں اور مقدمے درج کیے گئے ہیں، پیسے کاٹنے سے متعلق ہمیں بھی شکایات ملی تھیں جس پر ایکشن لیا ہے۔بعض جگہوں پر ڈپٹی کمشنرز نے بھی جاکر سخت سرزنش کی ہے، وفاق کو کہا ہے کہ جہاں پیسوں کی تقسیم ہورہی ہے وہ پوائنٹس کم ہیں، ہم نے تجویز دی ہے کہ لوگوں کو گھروں میں پیسے بھیجیں، پیسے تقسیم کرنے کا طریقہ کار تبدیل کریں ورنہ یہ بحران پیدا کرے گا
سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کی گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوسرباز اور چیٹر عوام سے 500روپے وصول کررہے ہیں، سندھ حکومت کبھی برداشت نہیں کرے گی، اگر کوئی افسر اس میں ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔
خیبر پختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں بھی احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں کٹوتی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور مقامی پولیس نے احساس پروگرام میں خواتین سے 1 ہزار روپے غیر قانونی لینے پر احساس پروگرام کے مختلف سنٹر سے 5افراد گرفتار کر لئے.
واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.
احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام
لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے
سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی
لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے