سکول جانیوالی 14 سالہ لڑکی کو کار میں ڈال کر لے جانیوالے ملزم گرفتار

0
35
سکول جانیوالی 14 سالہ لڑکی کو کار میں ڈال کر لے جانیوالے ملزم گرفتار

سکول جانیوالی 14 سالہ لڑکی کو کار میں ڈال کر لے جانیوالے ملزم گرفتار

اٹک . ایس پی ملک مجید اختر کی زیرنگرانی حضرو پولیس کی فوری کاروائی گھر سے سکول جانے والی آٹھویں کی مغوی طالبہ کو حضرو پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں کامیاب آپریشن کے دوران بازیاب کرلیا

دو اغواء کار لڑکی کو خیبر پختونخوا لے جانے کی کوشش میں گرفتار کر لئے گئے۔ 14 سالہ مغویہ ع ت کے والد بخت زادہ نے تھانہ حضرو میں رپورٹ درج کرائی کہ میری بیٹی کو اس کا رشتہ نہ دینے کی پاداش میں صبح 8 بجے سکول جاتے ہوئے دعا چوک میں مہران ساکن چھوٹا لاہور صوابی نے نبیل ساکن حضرو کے ہمراہ اغواء کر لیا اور فائر کرتے ہوئے میری بیٹی کو زبردستی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے جن کا میں موٹر سائیکل پر پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور گاڑی کو تیزی سے موٹروے کی جانب لے گیا ۔

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

اطلاع پر ڈی ایس پی ملک مجید اختر نے لڑکی کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ایس ایچ او حضرو حاجی گلفراز ، سب انسپکٹر فیصل ، اے ایس آئی محمد الیاس اور پولیس ٹیم کے زریعے فوری ناکہ بندی کرا دی جس پر اغواء کار موٹر وے کی جانب گاڑی لے جانے میں ناکام رہے اور مقامی آبادی میں روپوش ہو گئے تاہم حضرو پولیس نے کوششیں جاری رکھیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء کاروں کو ڈھونڈ کر مغویہ کو ان سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ مغویہ جو سخت خوفزدہ تھی کا رو رو کر برا حال تھا نے بازیابی پر حضرو پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ تھانہ حضرو میں طالبہ کے ورثاء نے بھی ڈی پی او اٹک فضل حامد ۔ ڈی ایس پی ملک مجید اختر ، ایس ایچ او گلفراز اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے

Leave a reply