لڑکی سے پیار کا جرم، 25 سالہ نوجوان کو درخت کے ساتھ باندھ کر زندہ جلا دیا گیا

0
23

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لڑکی سے پیار کے جرم میں لڑکی کے گھر والوں نے نوجوان کو درخت کے ساتھ باندھ کر زندہ جلا دیا

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کے گھر والوں نے ایک لڑکے کو درخت سے باندھ کر اسے زندہ جلا دیا، نوجوان کیموقع پر موت ہو گئی، اطلاعات کے مطابق 25 سالہ نوجوان تھانہ فتن پور کے علاقے بھجونی کا رہنے والا تھا

واقعہ کے بعد نوجوان کے اہلخانہ نے مظاہرہ کیا اور احتجاج کے دوران پولیس کی دو گاریوں کو آگ لگا دی، دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا، صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزید نفری طلب کی گئی ، نوجوان کے اہلخانہ نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر گاؤن کے رہائشی دیگر شہری بھی احتجاج میں شریک ہو گئے، پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی .

پرتاپ گڑھ پولس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ کے مطابق کچھ لوگ 25 سالہ نوجوان امبیکا پٹیل کو گھر سے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔ اس کے بعد پٹیل کو ایک درخت سے باندھ دیا گیا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ ایسا کرنے کے بعد وہ وہاں سے فوراً بھاگ نکلے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق زندہ جلائے جانے والے نوجوان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کا اس کے گاؤں کے ہی کسی خاتون کے ساتھ پیار کا چکر چل رہا تھا اور اس کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے مابین پہلے بھی جھگڑا ہو چکا تھا۔ پٹیل نے مبینہ طور پر کچھ مہینے پہلے سوشل میڈیا پر خاتون کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس سے دونوں فیملی کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں نے فتن پور پولس اسٹیشن میں اس سلسلے میں پٹیل کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ چند روز قبل ہی اسے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

Leave a reply